AL-BALAGH Model School Logo

আল-বালাগ মডেল স্কুল

AL-BALAGH Educational & Welfare Trust

Anthem of AL-BALAGH
ترانہ مركز البلاغ للتربية والتعليم الإسلامي
অসাধারণ কন্ঠে আল-বালাগ তারানা

Anthem of AL-BALAGH

ترانہ مركز البلاغ للتربية والتعليم الإسلامي

یہ علم کا مقام ہے، یہ مرکز البلاغ ہے
یہ فائز المرام ہے، یہ مرکز البلاغ ہے

شعورِ آگہی کدہ، علوم کا چراغ ہے
سلف کا یاں پیام ہے، یہ مرکز البلاغ ہے

ہمارا مدرسہ ہے یہ اِسی کے خوشہ چیں ہیں ہم
گراں قَدَر انعام ہے، یہ مرکز البلاغ ہے

ہے سنت وکتاب بھی جواہر و فنون بھی
ضیائے صبح و شام ہے، یہ مرکز البلاغ ہے

محافظانِ، پاسبانِ دیں بنا دے رَبَّنا
اصولِ دین عام ہے، یہ مرکز البلاغ ہے

یہ ایک تربیت کدہ ہے مخزن العلوم ہے
سبھی کا احترام ہے، یہ مرکز البلاغ ہے

نبی کی طرزِ زندگی، سلف کا طرزِ فکر ہو
یہی ہدف تمام ہے، یہ مرکز البلاغ ہے

اے رب! چمن سنواردے، بہار دے، خزاں نہ دے
یہی دعا دَوام ہے، یہ مرکز البلاغ ہے

نبی کی سنتیں ہمیں، ہوں جان سے عزیز تر
طلب نبی کا جام ہے، یہ مرکز البلاغ ہے

مُحَرّر واساتذہ وبانیِ چمن کو بھی
ظَفَرطَلب مُدام ہے، یہ مرکز البلاغ ہے

کلام: سعیدالرحمٰن عزیز سلفی حفظہ اللہ
مئی 16، 2023 بروز منگل یہ اشعار مکمل ہوئے الحمد للہ
نظر ثانی: شیخ ثناء اللہ صادق ساگر تیمی حفظہ اللہ، مترجم: مسجدِ حرام مکہ مکرمہ سعودی عرب

Recent Posts

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *